اتحاد کے بعد سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے مشترکہ انتخابی حکمت عملی
تیار کرلی ہے، جس کے تحت اکھلیش یادو اور راہل گاندھی مشترکہ طور پر 14
انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔انتخابی مہم پروگرام کے تحت دونوں ہی لیڈر
ہر مرحلہ میں دو دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ ریاست میں
سات
مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔
اس درمیان خبر مل رہی ہے کہ راہل گاندھی جلد ہی لکھنؤ کا دورہ کر سکتے
ہیں۔ لکھنؤ میں ہی راہل گاندھی انتخابی منشور کو بھی جاری کریں گے۔غور طلب
ہے کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی اتر پردیش کا الیکشن مل کر لڑ رہی ہے ۔
اتحاد کے تحت ایس پی 298 اور کانگریس 105 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔